بند کریں

دلچسپ مقامات

میوری ہریتاونم ایکو پارک

ضلع محبوب نگر کے مضافات میں ماحولی ۔سیاحت کے فروغ کیلئے ـ” میوری سنٹرل پلانٹ نرسری” ،کاقیام عمل میں لایا گیا۔اس میوری نرسری کوماحولی سیاحتی منطقہ کےطورپرترقی دینےکےلئےہم نے ” آپریشن کلیئرنس ” کاقیام کیا- جسکےبموجب ہمارامقصد 12 ایکرزمین سے جھاڑی دار درختوں اور قدیم یوکلپٹس کے درختوں وغیرہ کا تبادلہ عمل میں لایا گیا ۔

٭      اس عمل کا اہم مقصد ہریالی کی اصلاح اور تفریحی مراکز کی تعمیر وغیرہ کے ذریعہ شہری اشخاص کے پھیپھڑوں کی حفاظت کرنا ہے۔

یہ محبوب نگر اور جڑچرلہ شاہراہ  کے درمیان واقع ہے اور ضلع میں ماحولی سیاحت پراجکٹ و منصوبہ کی ترقی و آگے بڑھانے کے لئے یہ ایک قیاسی ،خیالی و مثالی معینہ مقام ہے،یہ علاقہ “بونتاگٹو” سلسلہ کوہ کے نشیب ،پہاڑی نشیب،دامن کوہ / وادی/ کھائی اور مسطح کوہ کے چوٹیوں وغیرہ پر نقطہ دار درختوں و وسیع پھلے ہوئے سبز جنگل سے گھرا ہوا ہے اور اس خطہ کی خوبصورتی سے سیاح لطف اندوز ہوں گے۔ یہ ایک مکمل اور بہترین جائے وقوع ہے۔

پیدا چیرو/بڑی جھیل ،قصبہ محبوب نگر

اہمیت :- ضلع محبوب نگر صدر دفتر کے وسط میں واقع یہ ایک بڑی مشہور و معروف قدرتی جھیل ہے جو کی قدرتی طور پر تشکیل پائی ہے اور 98 ایکر اراضی پر سروے نمبر 67 پر واقع ہے۔اس قدرتی جھیل کی گہرائی 20تا 40 فٹ کے درمیان ہے یہ محبوب نگر کے اسٹیڈیم کے قریب / بازو بطور حکومت عملی واقع ہے۔دھاتی سڑک اورمٹی کے ساتھ جھیل کےارد گرد تقریباً دیڑھ کلومیٹر لمبائی والے بند سڑکیں ہیں- کئی مقامی  باشندے اس جھیل کے اطراف و اکناف میں اپنا گزربسر کررہے ہیں ۔اس بند کا استعمال ہورہا ہے تاکہ بہ آسانی یہ بس اسٹانڈ پہنچ سکیں کیونکہ یہ سب سے آسان سہل و چھوٹا راستہ ہے۔

پلالمری درخت / بچوں کا برگدکا درخت، محبوب نگر

ضلع محبوب نگر سے چار کلو میٹرکی دوری پر واقع ہے،” پلالمری ـ” نامی مشہورومعروف برگدکادرخت سب سےزیادہ مرغوب ودلچسپ ہے۔

 اس درخت کے نیچے اک مسلمان ولی/ بزرگ کا مقبرہ ہے۔یہ در خت فاصلہ دار سبز برگدی چھوٹی سی پہاڑی پہلو کی شکل پیش کرتا ہے،لیکن قریب سے اسکا نظارہ کرنے پر یہ ایک بڑی سبز چھتری کی مانند نظر آتا ہے جس کے تحت تقریبا ہزارافراد بہ آسانی اسمیں پناہ لے سکتے ہیں ۔یہ 700 سالہ قدیم ترین برگد کا درخت ہےاوراسکی شاخیں تین ایکر سے بھی زائد علاقہ پر پھیلی ہوئی ہیں ۔ تلگو زبان میں ” پلالو” کا مطلب اطفال (بچے)اور ” مری ” کا مطلب برگد کا درخت ہے یہاں ایک مچھلی گھر، چھوٹا ساچڑیا گھر اور آثاریاتی عجائب گھر بھی موجود ہیں ” موسم برسات” کے دوران پلا لمری کے احاطہ میں ایک ناؤ کی تفریح کی سہولت بھی فراہم کی گئی۔