بند کریں

ضلع کے بارے میں

:ضلع کے متعلق

ضلع محبوب نگر، بہ اعتبار رقبہ (2737.96 مربع کیلومیٹر)، ریاست تلنگانہ کا ضلع ہے. یہ ضلع پالمور کے نام سے بھی جانا جاتا ہے. اس ضلع مستقر کا نام، حیدرآباد کے نظام جناب میر محبوب علی خان کے نام پررکھا گیا ہے. یہ ضلع     ‘ 55   ° 15     اور     ‘  29  °  17      ض بلد اور        ‘  15  °  77      اور      ‘ 15  ° 79       طول بلد کے درمیان واقع ہے. یہ ضلع، شمالی جانب ریاست تلنگانہ کے ضلع رنگاریڈی سے، مشرقی جانب ریاست تلنگانہ کے ضلع ناگرکرنول، جنوبی جانب ریاست تلنگانہ کے دو اضلاع(    ونپرتی اور جوگولانبہ- گدوال) سے، اور مغربی جانب ریاست کرناٹک کے ضلع رائچورو ضلع گلبرگہ سے گھرا ہوا ہے. ضلع محبوب نگر  96 . 2737     مربع کیلومیٹر / علاقہ پر واقع ہے.