سیاحتی مقامات
گنگاپورم
سری لکشمی چنا کیشوامندر ۔گنگاپورم (جڑچرلہ منڈل):-
گنگا پورم جنوبی ہند میں موجود اہم منادر میں ایک ہے جسکا ذکر وجا نکاری ہمیں اسکندہ پرانا سے ملتا ہے۔یہ مقام ضلع محبوب نگر میں کلواکرتی کی جانب ،جڑچرلہ سے تقریبا 5 کلو میٹر کے فاصلہ پر واقع ہے۔
بادامی چالوکیہ راجاوں و بادشاہوں کے دور میں ہی یہ جگہ بہت مقبول ہوگئی ۔کلیانی کے چالوکیہ راجہ ” سری تریلوکیہ ملا سو میشوروڈو” (1042 اے .ڈی تا 1063 اے .ڈی) نے ہی کیشوا سوامی مندر کی تعمیر کروائی ۔تب سے یہ مقام کیشوا پور کے نام سے جانا جانےلگا۔
اس سے قبل یہ ما یا پور ،متھسیا پورم ،اور دھریتا پورم ،ناموں سے جانا جاتا تھا۔اور یہ خاص اور اہم طور پر سری کیشوا سوامی کو مانا جاتا تھا۔ جگہ جگہ یہاں کئی ایک پُر کشش و دلچسپ مجسمے و نقوش نظر آتے ہیں ۔یہاں سے جین مت کے کا لا مُکھااور شائیوا مذہب کے پھیلنے کے کئی ایک ثبوت ملتے ہیں ۔اس مندر کا ہتوار ہر سال ” رادھا سپتمی ” کے دن منایا جا تا ہے اس تقریب میں لوگ بڑے پیمانے پر حصہ لیتے ہیں۔
قلعہ کوئل کونڈہ
قلعہ کوئل کنڈہ ،کوئل کنڈہ (موضع و منڈل )
اہمیت:- قلعہ کوئل کنڈہ سابقہ قطب دور کی فوجی یا پولیس چوکی تھی جو کہ حیدرآباد سے 125 کلو میٹر کے فاصلہ پر قومی شاہراہ ۔7پر ایک پہاڑ کی چوٹی پر قائم کیا گیا ہے ۔ اوپرپہنچنے کے لئے آپکو مغربی سمت میں موجود گہرے آبی دروں کو بھاری قدموں کے ساتھ پار کرنا پڑیگا۔
یا پھر اگر آپ سمت مشرق سےاوپرجاناچاہیں توقعلے کو جانے والی سیڑھیوں کے لئے چشموں کے سلسلہ سے ہوکر گزرنا ہوگا۔
قلعہ کوئل کنڈہ میں داخل ہونےکیلئے جملہ سات دروازوں کو پارکرنا ہوگا ،پہلے دروازے میں آپکو ابراھیم قطب شاہ کے دورکے 1550میں بنے نقوش نظر آئینگے ۔چوتھا دروازہ اک خستہ حال محل میں کھلتا ہے ۔قلعہ کے ساتھ ساتھ یہاں ایک بلند/ عمدہ/ شاندار وضع مسجد اور عید گاہ بھی ہے۔
Sorry, no tourist places.