ورثہ و ثقافت
ورثہ وثقافت:
ضلع محبوب نگر انگنت ہیروں کی کانوں جیسے گول کنڈہ کی کانوں کےلئے بہت مشہور ہے اور یہ بھی مانا جاتاھیکہ مشہورکوہ نور ہیرہ کی بھی بنیاد /ابتدا یہیں سے ہوئی ۔ ہمیں محبوب نگر کے ارد گرد و اطراف و اکناف میں کئی مذاہب و وراثتی مقامات نظر آتے ہیں ۔ضلع محبوب نگر میں ایک 700 سالہ پلا لمری (برگد کا پیڑ) ہے جو کہ مذہبی اعتبار سے مشہور ہے اور دلکش سیاحتی مقام ہے ۔محبوب نگرکی ثقافت و تہذیب کی شکل میں رقص ،موسیقی،پکوان،باورچی خانہ انتظام اورفن و ہنرمندی کا اہم کردار ہے یہاں کے چند مقبول ترین رقص ۔لمباڑی، بونال،کولاٹم،اور براکتھاہیں- مسلم ہندو مل جل کر رہتے ہیں ۔انکے علاوہ یہاں قبائلی لوگ اپنے اپنے مذاہب کی پیروی و فطرت کی عبادت کرتے ہیں ۔ضلع محبوب نگر دار الحکومت ریاست تلنگانہ سے سڑک اور ریلوے لائن کی سہولیات کی فراہمی کے ذریعہ منسلک ہے۔”محبوب نگر ریلوے اسٹیشن ” ریاست اور دیگر بڑے اہم شہروں کے مختلف اہم حصوں سے منسلک سب سے قریبی اسٹیشن ہے۔
محبوب نگر سے 90 کلو میٹر کی دوری پر شمس آباد میں واقع “راجیو گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈہ بہت مشہور ہے ۔
حیدرآباد ،کرنول،اور رائیچور سے محبوب نگر تک کی رسائی کیلئے ٹی ،ایس ،آر،ٹی ،سی ، نے بس کی خدمات فراہم کی ہیں ۔ضلع محبوب نگر نیم خشک/بنجر زمینی،موسمی حالات ،موسم سرما کے مہینے اعتدال پسندانہ /معتدل آب و ہوا ئی حالات سے گذرتے ہیں ۔ضلع محبوب نگرکا ہم ماہ ڈسمبر و ماہ فروری کےدوران بہترین دورہ کرسکتےہیں ۔
منیم کنڈہ
سری وینکٹیشورا مندر – منیم کنڈہ (محبوب نگر منڈل)
یہ مقام ضلع محبوب نگر (مستقر)سے تقریباَ16کلومیٹر کے فاصلہ پر رائچور کی جانب واقع ہے۔یہ مقام ضلع محبوب نگر کا ایک مقدس مرکز مانا جاتا ہے ۔اور یہ بھی مانا جاتا ہے کہ کئی سالوں پہلے (زمانہ قدیم) میں یہاں کئی حکیم و عالم / دینی و روحانی گروؤں جیسے نرسمہا یوگی،اییٹپوراما یوگی،کثیرایا لو،ویراپیا، یانومدھاسو نے کئی کئی سالوں تک مراقبہ کی حالت میں رہا کرتے تھے ،لہذا یہ مقام ” منولا کنڈہ”کے نام سےبھی جانا جاتا ہے ۔
جیسے جیسے وقت بدلتا گیا ویسے ویسے اس مقام کے نام بھی بدلتے گئے ۔اور ساتھ ہی ساتھ ہمیں اُن قدیم غاروں کی جھلک بھی ملتی ہے جہاں وہ گرو مراقبہ کیا کرتے تھے ۔یہاں کے اصل سری وینکٹیشورا سوامی ہیں اور یہ ” ہری ہرا شیترا ” ہے ۔اور مندر اک غار میں واقع ہے جو کہ تین پہاڑوں کے اوپر قائم ہے ۔
مشہور گلوکارسری نارائن کنڈہ ہنمداس کا تعلق بھی اسی مقام سے ہے ۔کوئی بھی اس جگہ اور اسکی خوبصورتی سے لطف اندوز ہوسکتا ہے ۔ ” مگدھاپورنما” کےدن ہرسال یہ سالانہ تہوارمنعقدہوتاہے۔